انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ(پاکستان امیج) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی اور صوبے کے معاملات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *