کوئٹہ کے 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کے قبضےکا انکشاف

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے 18 سرکاری اسکولوں پر با اثر افراد کےقبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو قبضہ شدہ اسکولوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ میں 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضے کیا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے تمام اسکولوں سے قبضہ ختم کرانے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے حکم دیا کہ متعلقہ افسران کارروائی کرکے آئندہ ہفتے تک رپورٹ پیش کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *