گڈانی جیٹی میں پانی کی رنگت گلابی ہونے کے غیر معمولی واقعے کی رپورٹ آگئی

حب(پاکستان امیج) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی جیٹی میں پانی کی رنگت گلابی ہونےسے متعلق محکمہ تحفظ ماحولیات نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پانی طویل عرصے سے جمود کا شکار تھا جس کے باعث قدرتی طور پر مائیکرو بایولوجیکل تبدیلی یعنی خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی واقع ہوئی ہے، اور یہی تبدیلی پانی کے گلابی رنگ کا سبب بنی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کی بنیادی وجہ پانی میں ہالوفیلک بیکٹیریا اور نمک برداشت کرنے والے خوردبینی جانداروں کی افزائش ہے جو نہ صرف پانی کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *