ریاض (پاکستان امیج) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق 4 ہزار 772 افراد کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 540 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ادھر سعودی عرب میں جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے کیسز میں 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں 142 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ ضمانت پر رہا ہیں۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image