مستونگ (پاکستان امیج) مستونگ کے علاقے کلی ٹنڈلان، حکیم شیخ حاجی عبدالباقی گلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور تعلق سندھ سے ہے، تاہم وہ اس وقت مستونگ میں رہائش پذیر تھے۔ واقعے میں دونوں جانب سے ایک ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع یا پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
Pakistan Image