کون ہے وہ 19 سالہ لڑکی جس نے شطرنج کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا؟

ممبئی (پاکستان امیج)شطرنج کی دنیا میں بھارت کی 19 سالہ نوجوان کھلاڑی دیویا دیش مکھ نے اپنی ذہانت سے سب کو حیران کر دیا، جب انہوں نے ویمنز چیس ورلڈکپ میں اپنی ہم وطن اور تجربہ کار کھلاڑی ہمپی کونیرو کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

45 سالہ ہمپی کو ہرانے کے بعد دیویا نہ صرف ورلڈکپ کی فاتح بنیں بلکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر بھارتی کھلاڑی بھی بن گئیں جبکہ اس شاندار فتح کے ساتھ دیویا دیش مکھ نے گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا جو شطرنج کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز مانا جاتا ہے۔

دیویا دیش مکھ 9 دسمبر 2005 کو ناگپور (مہاراشٹرا) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین، ڈاکٹر جتیندر اور نمراتھا دیش مکھ، دونوں طبی شعبے سے وابستہ ہیں۔

پانچ سال کی عمر میں شطرنج کے آغاز کے بعد، انہوں نے والدین اور اساتذہ کی توجہ و حمایت سے ابتدائی رہنما کی حیثیت اختیار کی۔

یاد رہے کہ دیویا سے قبل گوکیش دوماراجو بھارت کے کم عمر ترین ورلڈ چیس چیمپیئن بنے تھے، اور اب دیویا نے خواتین کے میدان میں اسی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

دیویا کی یہ جیت دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بھی ہے کہ عزم، محنت اور ذہانت کے بل پر کوئی بھی رکاوٹ عبور کی جا سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *