غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی،صرف افغان نہیں تمام غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو نکالا جائیگا،علی مردان ڈومکی

چمن (پاکستان امیج) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے ۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کا استقبال ڈی سی چمن اور دیگر انتظامی آفیسران نے کیا ‘ اس موقع پر وزیراعلی کو چمن میں جاری منصوبوں اور امن و امان بارے بریفنگز بھی دی گئی ‘ اس موقع قبئیلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ چمن۔ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے ، چمن میں پاسپورٹ آفس میں اضافی عملہ تعینات ، دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ، قلعہ سیف اللہ میں جلد پاسپورٹ آفس فعال ہو جائے گا ، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کسی ایک قبیلے یا قوم سے نہیں ، ۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لئے نہیں بلکہ اس کا اطلاق تمام غیر قانونی مقیم تارکین وطن پر ہوتا ہے ، کاغذی تذکرہ دو روز میں ختم ہو جائے گا ، جس کی جگہ پاسپورٹ اور ای تذکرہ موثر ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس چمن میں فوکل پوائنٹ قائم کردیا گیا ، استحصال یا بدسلوکی کے کسی بھی معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں گی ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا چمن میں قبائلی جرگے سے خطاب

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *