لاہور (پاکستان امیج ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن سے قبل پارلیمنٹرینز کو یاددہانی کروائی کہ بیلٹ پیپر پر عبدالکریم کے ساتھ حافظ نہیں لکھا، آپ حافظ کو نہ ڈھونڈتے رہیے گا ، عبدالکریم نام لکھاہے اس کے آگے 1 لکھنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر کی پارلیمنٹرینز کے ساتھ خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ آج اللہ کا شکر ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں عزت سے جاتے ہیں ، مشکل وقت بھی ہم پر گزرا ہے ، عوام جان چکی ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف ، مریم نواز اور ن لیگ ہی وہ جماعت ہے جو عوام کو ریلیف اور ترقی دینا جانتی ہے ، بڑے تجربات ہو گئے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ اگر انہیں ریلیف ، ترقی چاہیے تو یہ نوازشریف، شہبازشریف اور ن لیگ کے توسط سے ہو سکتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں عزت سے جاتے ہیں۔ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ صرف مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز ہی وہ قیادت ہے جو حقیقی معنوں میں ریلیف دینا جانتی ہے pic.twitter.com/70GvNN02II
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 21, 2025
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ آپ سب کو اس بریفنگ کی ضرورت اس لیئے ہے کہ یہ یادہانی ہے ، آپ لوگ سینئر پارلیمنٹرینز ہیں، آپ لوگوں نے سینیٹ کے بہت سے الیکشن بھی گزارے ہیں اور ووٹ بھی دیئے ہیں، یہ صرف یاددہانی کیلئے ہے کہ مجھے خود نہیں پتا تھا کہ عبدالکریم کے نام کے ساتھ حافظ نہیں لکھا ہواہے ، ایک چیز پر توجہ ضرور دیجیے گا کہ حافظ کو نہ ڈھونڈتے رہیے گا ، عبدالکریم نام ہو گا اس کے سامنے آپ نے 1 لکھنا ہے ، میں نے حافظ صاحب سے پوچھا کہ حافظ کیوں نہیں لکھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے شناختی کارڈ پر عبدالکریم لکھا ہواہے ، جس کی وجہ سے یہ نام ہوگا، لسٹ میں آخری نام ہے جس کے آگے ہم نے 1 درجہ لکھنا ہے ۔
Pakistan Image