کوئٹہ(پاکستان امیج)ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایکٹنگ ڈی ایس پی کی گاڑی نشانہ بنی، سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Pakistan Image