متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل

اسلام آباد(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن جاری ہے، اس دوران اسپیشل آپریشن سیل نے متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اور مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل بھی شامل ہے ۔

علاوہ ازیں نارووال پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب گل باز خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اسی طرح فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد الیاس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار اشتہاری نوید ڈار لاہور پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب شہزام خورشید کو بھی یو اے ای سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر آج لاہور پہنچنے گی۔ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں جرائم کرنے یا کروائے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔پاکستان میں جرائم کر کے بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *