کوئٹہ (پاکستان امیج) کوئٹہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔ ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ابتک بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جاچکا ،38 کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور 33 ہزار افراد کا ڈیٹا لیا جا چکا ہے۔ ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ جواد طارق نے مہم میں عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image