بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ ژوب میں درج کرلیا گیا

ژوب (پاکستان امیج)بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 مسافروں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں قتل اورانسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،جمعرات کو دہشت گردوں نے لورالائی اور موسیٰ خیل کےدرمیان قومی شاہراہ پرنومسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بسوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اٹک کے محمد بلال کی نمازہ جنازہ رات گئےادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی جنڈ اورعلاقہ مکینوں نے شرکت کی،واقعے میں قتل ہونے والے کامونکی کے 40 سال کے صابرحسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،تدفین آبائی گاؤں صائب کے قبرستان میں کی گئی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *