کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی30کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز26کلومیٹر شمال میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
Pakistan Image