ٹک ٹاک نے ایپ کے نئے ورژن پر کام شروع کردیا

واشنگٹن (پاکستان امیج)ٹک ٹاک امریکی صارفین کے لیے ایک جدید “صرف امریکی” ورژن پر کام کر رہا ہے جسے داخلی طور پر “M2” کا نام دیا گیا ہے، اور یہ نیا ایپ ستمبر کو متعارف کروانے کا منصوبہ ہے

موجودہ ورژن نومبر سے مارچ 2026 تک کام کرتا رہے گا جس کے بعد امریکی صارفین کو ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی حکومت کی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو الگ کرکے مقامی سرمایہ کاروں کے حوالے کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ M2 ایپ میں الگورتھم یا یوزر ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کیا جائے گا لیکن یہ امریکی قوانین کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔

چین نے امریکا کے ساتھ ٹیک ڈیل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد M2 ایپ کے ذریعے ٹک ٹاک امریکی صارفین کی سیکیورٹی حساسیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے حال ہی میں ’اسمارٹ کیورڈ فلٹرز‘، ’ مینیج ٹاپکس اور guided meditation جیسی خصوصیات متعارف کرائی ہیں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *