ایران اسرائیل جنگ: پاکستان میں ایرانی پٹرول کی غیر قانونی ترسیل بند ہوگئی

کوئٹہ(پاکستان امیج) ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پٹرول کی ترسیل بند ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایرانی پٹرول کی ترسیل بند ہونے سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پٹرول دستیاب نہ ہونے سے پیٹرول پمپ بند ہوگئے جن پٹرول پمپس پرفیول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔
شہر میں پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی نئی سپلائی آنے سے آج صورتحال معمول پر آجائےگی، شہریوں نےقیمت بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ روز زیادہ پٹرول خریدا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *