رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج)سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔

سعودی وزارت شماریات کے مطابق 171 ممالک سے 15لاکھ6 ہزار 576 نے حج ادا کیا، جبکہ اندرون ملک سے1لاکھ66 ہزار 654 افراد نےحج اداکیا۔

حکام کے مطابق اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔ دوسرے ملکوں سے فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 اور بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 1.8 ملین عازمین نے حج ادا کیا۔ ان میں سے 1.6 ملین بیرون ملک سے آئے تھے۔

قبل ازیں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو ، اللہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ، اسے رب اور خالق سمجھو، ساری کائنات کی تکمیل اسی کی ہے،اللہ تعالیٰ کے عذاب سےڈرتے ہوئے اسی سے مانگو،اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں،کتابوں پر ایمان یہ ہے کہ یہ کتابیں آسمان سے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا اس دین کو مضبوطی سے تھام لو جسے آج کے دن اللہ تعالی نے مکمل کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *