ڈیرہ بگٹی، تحصیل بازار میں فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(پاکستان امیج )ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک اہلکار پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے لیویز اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *