کوئٹہ (پاکستان امیج) صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے متعلقہ پولنگ بیگ کھلے پائے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام 22 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگ باقاعدہ سیل حالت میں متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے حوالے کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں ریٹرنگ آفیسر نے باقاعدہ تحریری طور پر سیل پولنگ بیگز وصول بھی کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image