ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی

ابوجہ (پاکستان امیج) نائیجیریا کے شہر کانو کی ٹک ٹاک اسٹار مرجہ کنیا، جن کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، کو ایک مقامی پارٹی میں نائیرا کرنسی کو ہوا میں پھینکنے پر چھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

یہ عمل نائیجیریا میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے اور اسے قومی کرنسی کی بے عزتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔مرجہ کنیا نے اپنے جرم کو تسلیم کیا اور وفاقی ہائی کورٹ نے انہیں اس جرم میں قصوروار قرار دیا۔

جج نے کنیا کو تقریباً 33 امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی آپشن دی اور ساتھ ہی انہیں سوشل میڈیا پر نائیرا کی بے حرمتی کے خلاف مہم چلانے کا حکم بھی دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *