تربت، گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کیخلاف طالبات کا احتجاج

کیچ(پاکستان امیج) کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف طالبات کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردیا۔ کیچ کے علاقے کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف اسکول کی بچیاں سڑکوں پر آگئیں، احتجاجاً تربت تا پنجگور شاہراہ بلاک کردیا۔ احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ کاغذوں میں اسکول کی اپگریڈیشن کے باوجود اسکول میں اساتذہ سالوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انکے اساتذہ تربت سٹی میں رہائش لیکر مفت تنخواہ اٹھاتے ہیں اور بچیوں کی تعلیمی سال ضائع ہورہی ہیں۔ اس ضمن میں طالبات نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر اسکولوں کو تباہی سے بچائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *