چمن(پاکستان امیج )پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک چمن کے راستے 70 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں سے 12 ہزار سے زائد صرف چمن سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد تھے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ آج بھی ژڑہ بند لیویز تھانے کے انچارج نائب رسالدار محمد حنیفیا کی قیادت میں لیویز فورس نے بڑی تعداد میں غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر کے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔گرفتار افراد کو چمن ہولڈنگ کیمپ منتقل کر کے باضابطہ انٹری کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عمل کو مربوط اور منظم طریقے سے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image