معروف خاتون ٹک ٹاکر کو دوران سٹریمنگ گولی مار کر قتل کر دیا گیا

میکسیکو سٹی(پاکستان امیج)میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو دوران سٹریمنگ گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس کی جالیسکو ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کردی۔

ش امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق تئیس سالہ میکسیکن بیوٹی کوئین ولیریا مارکیوز کو گزشتہ رات ٹک ٹاک لائیو کے دوران گولیاں مار دی گئیں، ولیریا میکسیکو کے شہر زپوپان میں اپنا بیوٹی پارلر چلاتی تھیں جہاں سے سٹریمنگ کے دوران ہی ایک مشتبہ شخص نے گھس کر انہیں قتل کر ڈالا۔

لائیو سٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص ٹک ٹاکر کا قتل کرنے کے بعد اُن کا فون اٹھا کر لائیو اسٹریمنگ بند کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *