خلیجی ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا

دبئی (پاکستان امیج)خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا۔کشیدہ صورتحال اورفضائی حدود کی بار بار بندش سے خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان میں فلائٹس آپریشن معطل کردیا،ایئرلائنز کےمطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر آپریشن بند کیا گیا۔

ایئرلائنزکا کہنا ہےکہ کنیکٹنگ پروازوں سے پاکستان جانے والے مسافروں کو اجازت نہیں،معطل پروازوں کے مسافروں سےگزارش ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نہ پہنچیں،صورتحال بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول کےمطابق جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *