متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کو تحمل اور تناؤ کم کرنے کا مطالبہ

متحدہ وعرب امارات(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کو تحمل اور تناؤ کم کرنے کا مطالبہ ، وزیرخارجہ یو اے ای شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھنے سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرہ ہے،دونوں ممالک مزید کشیدگی سے اجتناب برتیں.

شیخ عبداللہ بن زاید نےمزید کشیدگی سے بچنے کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم پر توجہ دینے پر زور دیا ہے, کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری تنازعات کے پرامن حل کا بہترین راستہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *