ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا

استنبول(پاکستان امیج)ترکی کے صوبے باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے اپنے ولیمے کے موقع پر ملنے والا سونا فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبۂ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب “اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *