کوئٹہ ؛سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی کی کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ سمیت دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمدہوا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *