بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والے آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس، اخراجات ادا کردیئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیرعلاج وفات پا جانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے ، تمام تر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلی نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *