یورپی یونین اپنی غلطیاں درست کرے،ورنہ ہم سے کوئی توقع نہ رکھے،ترک صدر

انقرہ (پاکستان امیج) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اپنی غلطیاں خصوصاً ویزہ معاملات درست نہیں کرتا تو ہم سے کسی بھی قسم کی توقع کا حق کھو دےگا۔

ترک پارلیمان کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج انقرہ میں دہشت گردی کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوگئے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور مارے گئے، شہر میں دہشت گردی کی یہ آخری لہر ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھےگا، دہشت گرد کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سیشن کے لیے نیا آئین ترجیح ہے، ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھےگا، ترکیہ کی ترقی کے لیے بہت کام کیا گیا ہے، اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کرکے بغاوت کی جائے، ہماری ذمہ داری ہےکہ شہری نئے آئین کے لیےکام کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ 2 دہشت گرد ایک گاڑی میں پہنچے تھے، مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے وہاں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے دہشت گرد نے فائرنگ کی مگر پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔

وہ لمحہ کتنا خوبصورت ہوتا ہے جب لفظ بے معنی بن جاتے ہیں، خاموشی زباں بن جاتی ہے یہی لمحہ ہمیں اپنی پہچان کرواتا ہے اور ہمارے اندر چھپے حسن کو باہر لے آتا ہے
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ترک پارلیمنٹ کا اجلاس یکم اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *