لاہور(پاکستان امیج)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی پر بول پڑے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو بین الاقوامی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں،انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرنے کیلئے انہیں تیاری کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا،سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال پاکستان سپورٹس بورڈ کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،پاکستان کے ایتھلیٹس بہت باصلاحت ہیں۔
Pakistan Image