وفاقی وزیرِ احسن اقبال کی وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت

کوئٹہ ( پاکستان امیج)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونیوالی اس ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

“جنگ ” کے مطابق ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکتِ قابل تحسین ہے، صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت میں درست قدم ہیں۔

وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *