نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی ریاست ہریانہ کی یونیورسٹی کے طالب علم کی گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چُھپا کر بوائز ہاسٹل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
سیکیورٹی گارڈ نے سوٹ کیس میں سے لڑکی کی آواز سن کر چیکنگ کی اور دُہری ہو کر بیٹھی لڑکی کو برآمد کیا۔طالب علم کی جانب سے لڑکی کو سوٹ کیس میں لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر یونیورسٹی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ یہ لڑکے کی شرارت کا معمولی واقعہ ہے۔
Pakistan Image