تاجکستان میں 5.9شدت کا زلزلہ

دوشنبہ (پاکستان امیج)تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *