عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کوالالمپور (پاکستان امیج)ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ شکاگو سویا تیل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متقابل ٹیرف نے عالمی تجارتی جنگ کو تیز کر دیا ہے، جس سے افراطِ زر بڑھنے اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ کا خطرہ ہے۔

برسا ملائیشیا ڈیرویٹیوز ایکسچینج پر جون کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت ابتدائی تجارت میں 92 رنگٹ یا 2.05 فیصد کم ہو کر 4,397 رنگٹ (993.67ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اس معاہدے کی قیمت 0.62 فیصد کم ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *