مستونگ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے مستونگ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 تک پہنچ گئی جبکہ 60 سے زائد زخمی بتائے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مستونگ میں گزشتہ روز مصروف بازار میں واقع مدینہ مسجد کے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم کا کہنا تھا کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس میں شرکت کیلئے جمع ہو رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *