گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

گوادر(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کا کہنا تھا کہ لنگ زئی میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی تھی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *