قلعہ سیف اللہ(پاکستان امیج)چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبداللہ جان میرزئی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہیکہ زرعی فیڈر گھڑئ کے ایک درجن سے زائد کمبھوں کی تاریں نامعلوم چور لے اڑے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کیسکو چیف اور ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر واقعہ کا نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث عناصر فوری طور پر گرفتار کریں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو چیف ہنگامی بنیادوں پر فیڈر کی بحالی اقدامات اٹھائیں رمضان المبارک میں بجلی کی بندش سے فیڈر سے منسلک زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے زمیندار ایکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ اور کیسکو حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image