سکیورٹی خدشات:کوئٹہ کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج ) سکیورٹی خدشات کی بناءپر طلبہ کو تدریسی عمل کے لئے یونیورسٹیز آنے سے روک دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناءپرغیرمعینہ مدت کے لئے آن لائن کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیاگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بندکیاگیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *