باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی

رانی پور(قدرت روزنامہ) باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔

ورثا کا کہنا ہے کہ شجاع آباد جا کر تدفین کی، بیٹی کی موت کا سن کر بیمار باپ کی بھی طبیعت خراب ہونے لگی۔

ڈائریکٹر گمس ہسپتال ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہا کہ واقعے کا علم نہیں ہے، آگاہی لے کر مؤقف دے سکتا ہوں، 200 آپریشن میں ایک کیس ایسا ہو جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *