بلوچستان میں سکھ برادری کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں سکھ برادری نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

سکھ برادری اور دیگر مقامی افراد نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھ برادری نے بھارتیوں کے سکھوں پر دنیا بھر میں جاری مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ سکھ رہنماں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہمارے بھائی ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے قتل کیا جس کی بلوچستان کی سکھ کمیونٹی اور اقلیتی برادری شدید مذمت کرتی ہے۔

سکھ مظاہرین نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *