بھارت میں خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔بومورو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون گزشتہ 15 سال سے ذہنی مریضہ تھی، خاتون کے رشتے دار نے فون نہ ملنے پر خاتون سے پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بٹنوں والا موبائل فون خاتون کے گلے میں پھنسا ہوا تھا، ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کرکے موبائل نکالنے کے باوجود خاتون بچ نہ پائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *