کوئٹہ میں 2 روز کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔موبائل فون کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے موبائل فون سروس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *