ایک ہی لڑکے کو پسند کرنیوالی لڑکیوں کا بیچ سڑک جھگڑا، ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں دو نوجوان لڑکیوں نے ایک دوسرے کو مصروف سڑک پر اس وقت مکوں اور لاتوں کا نشانہ بنایا جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ دونوں اپنے ساتھ سکول میں پڑھنے والے ایک ہی لڑکے کو پسند کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو امیناگر سرائی ٹاؤن میں پیش آیا جو سنگوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے تفتیش جاری ہے۔ سکول یونیفارم میں ملبوس لڑکیاں ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے مارنے کے ساتھ آپس میں بال پکڑ کر کھینچتی رہیں۔ اس دوران قریب سے گزرنے والوں نے انھیں الگ کرنے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکیاں مقامی سکول کی دسویں جماعت کی طالبات ہیں اور لڑکا بھی اسی سکول میں میٹرک کا طالب علم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *