اہم ملک نے ٹک ٹاک کو بھاری جرمانہ کر دیا

کراکس (پاکستان امیج) وینزویلا کی سپریم کورٹ نے مہلک وائرل ویڈیو چیلنجز کو روکنے کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ٹک ٹاک کے خلاف 10 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کیطرف سے یہ اقدام حال ہی میں وینزویلا کے تین بچوں کی موت کے نتیجے میں آیا ہے۔

جج تانیہ ڈی امیلیو نے کہا کہ ٹِک ٹاک نے ایسی ویڈیوز کو روکنے میں غیرذمہ داری سے کام لیا ہے۔ جرمانے کی ادائیگی کے لیے اسے آٹھ دن کا وقت دیا جاتا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاک کو وینزویلا میں ایک دفتر کھولنے کا حکم بھی دیا گیا ہے جو آن لائن مواد کی نگرانی کرے گا تاکہ مقامی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

تاہم جج نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ وینزویلا میں ٹِک ٹاک کی جانب سے جرمانہ ادائیگی کو یقینی کیسے بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وینزویلا نے اپنے ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن کے مقرر کردہ ضوابط کی تعمیل نہ کرنے پر گزشتہ برسوں میں درجنوں ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

نومبر میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے 12 سالہ لڑکی کی موت کا ٹِک ٹِک کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا جو مبینہ طور پر ٹِک ٹِک چیلنج میں حصہ لینے کے نتیجے میں مر گئی تھی۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے اے پی نیوز کی جانب سے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *