واشنگٹن(پاکستان امیج)واٹس ایپ نے وائس میسجز کا جواب دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو زیادہ تیز اور سہل انداز میں جواب دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس نئے اپڈیٹ کے ذریعے صارفین کو جواب دینے کے لیے میسج کو سوائپ یا دستی طور پر انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف ایک بٹن دبانے سے جواب ریکارڈ اور بھیجا جا سکے گا۔
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (2.24.26.6) پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
Pakistan Image