اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دنیا نیوزکے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت روکنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
Pakistan Image