تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداددہشتگردی عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 27نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں شعیب شاہین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدال کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے 5ہزار مچلکوں کے عوض شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی،پولیس سے ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *