کوئٹہ: سرد موسم آتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔

بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہر میں اس سال بھی سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہے۔

گھریلو کے علاوہ تندور اور ہوٹلوں میں گیس صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کوئٹہ میں ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں شہری گیس مہنگے داموں گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ صبح ناشتے کا ٹائم ہوتا ہے، ناشتہ بھی مشکل سے بنایا جاتا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ کوئٹہ میں سوئی گیس پائپ لائنز کے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں تاکہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو، ایسے میں صارفین کا مطالبہ ہے کہ شدید سرد موسم سے قبل سوئی گیس پریشر میں بہتری لائی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *