راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبرتک بند کی جائے گی۔راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدرسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (پاکستان امیج)کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *