راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبرتک بند کی جائے گی۔راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدرسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مسلسل کھانسی میں آرام کے لیے شہد اور ادرک سمیت چند گھریلو تدابیر

لاہور(پاکستان امیج )موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہوجاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *