کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(پاکستان امیج)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس آج سے بحال کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کیلئے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس معطل کی تھی۔ جسے 4 روز بعد بحال کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *